جمائما سمیت ہر انسان کو آزادی اظہار کا حق حاصل ہے،پی ٹی آئی خواتین
لاہور(لیڈی رپورٹر) سپریم عدا لتوں کا احترا م کر نا اور ان کے کئے گے فیصلو ں کو من وعن قبو ل کر ناتحریک انصا ف کا وطیرہ ہے ،عدا لتو ں کا احترا م ہر شہری پر فرض ہے ،جما ئما سمیت ہر ایک کو آ زادی را ئے کا حق حا صل ہے ۔وزیر اعظم عمرا ن خا ن نے ہمیشہ ملک اور قوم کے مفا د میں فیصلہ کیا ان خیالات کا اظہا ر ممبر قو می اسمبلی نو شین حا مد معرا ج ،ممبر صو با ئی اسمبلی سعدیہ سہیل ،ممبر قو می اسمبلی سیمی بخا ری، ممبرصو با ئی اسمبلی طلعت نقوی ،نیلم اشرف ،ودیگر نے وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کے آسیہ بی بی کی رہائی کے تناظر میں رد عمل دیتے ہوئے کیا ۔خواتین رہنماؤں نے کہا کہ شہری ہو نے کے نا طے ہم سب کا یہ فر ض ہے کہ ہم اپنی اعلیٰ عدلیہ سمیت تما م اہم اداروں کا احترا م کریں ،ا نہو ں نے کہا کہ ہما ری عد لیہ جو بھی فیصلہ کر تی ہے وہ ہمیں بحثیت شہری قبو ل ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم عمرا ن خا ن نے ہمیشہ ملک وقوم کے مفاد میں فیصلے کئے، وہ وقت دور نہیں جب عمرا ن خا ن کی قیا دت میں ملک تر قی کی منز لیں طے کر تا ہوا آگے بڑھتا جا ئے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ آ سیہ بی بی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کیا گیاآئین اور قا نو ن کے مطابق ہے
رد عمل