بھارتی فوج کا تنظیمی ڈھاندنچہ پرانا ، تبدیل کرنے کی اشد ضرورت
سرینگر (آن لائن) نئی دہلی کی طرف سے رواں سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان مجوزہ ملاقات منسوخ کرنے کے ایک روز بعد پاکستان کے خلاف کارروائی کی دھمکی دینے والے بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے اس بات کا اعتراف کرلیاہے کہ بھارتی فوج کا تنظیمی ڈھانچہ پرانا ہے اور اس کو تبدیل کرنے کی اشدضرورت ہے۔ جنرل راوت نے نئی دہلی میں ایک انگریزی روزنامے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ ہم فورسز کو مستقبل میں کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا تنظیمی ڈھانچہ پرانا ہے اور اس کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔انٹرویو میں انہوں نے پاکستان اور چین کے جنگی محاذوں سے نمٹنے کے لیے بھارتی فوج کے منصوبوں پر روشنی ڈالی ۔فوج میں مجوزہ تبدیلی یا تشکیل نو کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر جنرل راوت نے کہا کہ ہم اصل صورتحال کے مطابق نئے تصور ات پر عمل کرنے کی کوشش کے تحت بہت جلدمربوط جنگی گروپ تشکیل دیں گے۔
جنرل بپن راوت