رائیونڈ، جو ہراور اقبال ٹاؤن مین تجاوزات کیخلاف آپریشن ، قیمتی اراضیواگزار

رائیونڈ، جو ہراور اقبال ٹاؤن مین تجاوزات کیخلاف آپریشن ، قیمتی اراضیواگزار

لاہور(جنرل رپورٹر،اپنے نمائندے سے) ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ افسران کی زیر نگرانی جوہر اور اقبال ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد پختہ تعمیرات مسمار کر دی گئیں ، اقبال ٹاؤن میں غیر قانونی طور پر تعمیرکی جانے والی عمارت کو بھی سیل کر دیا گیا ہے آپریشن کی سربراہی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اظہر علی کرنے کی ، دوسری جانب پختہ تعمیرات کرنیوالے شہریوں عاطف منظور، وسیم خان، سلیمان گجر، نوید علی، تنویر احمد نے بتایا کہ جن مقامات پر تعمیرات کی گئی تھیں اس حوالے سے سول کورٹس سے حکم امتناعی بھی لے رکھے تھے کہ ایل ڈی اے دوران تعمیرات مداخلت نہ کرے مگر ایل ڈی اے نے عدالتی احکامات کو بھی نہیں مانا ہے ،اب توہین عدالت کا کیس دائر کرینگے دوسری جانب ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سے قبل بھی مذکورہ بالا افراد کو نوٹس جاری کر دیئے گئے تھے کہ آپ غیر قانونی تعمیرات کر رہے ہیں اور بغیر نقشے کی بلڈنگ تعمیر کرنا خلاف قانون ہے مگر با اثر ڈویلپر پراس کا کوئی اثر نہ ہوا تھا کارروائی مطابق قانون عمل میں لائی گئی ہے اور مزید آپریشن کئے جائیں گے۔دوسری طرفڈی سی لاہور کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ شاہد محبوب نے انسداد تجاوزات وسرکاری زمین کی واگزاری کیخلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران اے سی رائیونڈ نے کہا کہ واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت 60کروڑ روپے ہے۔ تحصیل رائیونڈ کے موضع مانگا ہتھاڑ میں100کنال اراضی واگزار کرالی گئی اور دوران آپریشن نشتر زون ، ریونیو سٹاف اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی

مزید : میٹروپولیٹن 1