اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت 9نومبر تک ملتوی

اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت 9نومبر تک ملتوی

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس کی سماعت 9نومبر تک ملتوی کر دی ۔پیر کو ضمنی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔سماعت کے دوران منصور رضا رضوی اور نعیم محمود کے وکیل قاضی مصباح نے استغاثہ کے گواہ طارق جاوید پر جرح کی ۔سماعت کے دوران سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد اور ان کے وکیل حشمت حبیب عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے۔سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد کی جانب سے ایک دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی درخواست حشمت حبیب کے معاون وکیل کامران حبیب کی جانب سے دائر کی گئی۔عدالت نے نامزد ملزم سعید احمد کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر تے ہوئے کیس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی ۔آئندہ سماعت پر بھی استغاثہ کے گواہ طارق جاوید پر جرح جاری رہے گئی۔

اسحاق ڈار

مزید : صفحہ آخر