وہ علاقہ جو ہمیشہ کے لئے دنیا کے نقشے سے غائب ہوگیا

وہ علاقہ جو ہمیشہ کے لئے دنیا کے نقشے سے غائب ہوگیا

ٹوکیو(نیوز ڈیسک)جاپان کے شمال مشرقی ساحل کے قریب واقع ایک جزیرے کی جانب مدتوں سے کوئی نہیں گیا تھا لیکن اب بالآخر کوئی گیا ہی ہے تو جزیرہ وہاں نہیں ہے۔ کیسی حیرت کی بات ہے؟ ایسامبے ہاناکیتا نامی یہ جزیرہ یوں پراسرار طور پر غائب ہوگیا ہے کہ کسی کو کچھ پتہ ہی نہیں چل سکا۔ یہ جزیرہ جاپان کے شمال مشرقی ساحل کے قریب واقع تھا اور غیر آباد تھا۔ اس کے قریب ترین جگہ ساحلی گاؤں ساروفوتسو ہے لیکن گاؤں کے باسیوں کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم نہیں کہ یہ جزیرہ کس وقت سطح آب کے نیچے چلا گیا۔ یہ جاپان کے مشرقی ساحل کے قریب واقع 158 جزیروں میں سے ایک تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چار سال قبل ہی جاپانی حکومت نے اس جزیرے کی شناخت کے لئے اسے نام دیا تھا۔ اب یہ شناخت تو موجود ہے لیکن جزیرہ غائب ہوگیا ہے۔ جاپانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ بحراوہوسک کے ساحلی علاقے کا سروے 1987ء میں کیا گیا تھا اور تب یہ جزیرہ سطح آب سے تقریباً پانچ فٹ بلند تھا۔

نقشے

مزید : صفحہ آخر