سامان لوڈ کرتے ہوئے کارگو میں سونے والا مزدور دوسرے شہر پہنچ گیا

سامان لوڈ کرتے ہوئے کارگو میں سونے والا مزدور دوسرے شہر پہنچ گیا

شکاگو(نیوز ڈیسک)مست حال مزدور نشئی کو جہاز میں سامان لوڈ کرنے کے دوران نیند آ گئی مگر جب آنکھ کھلی تو پتا چلا کہ طیارہ دوسرے شہر جا کر لینڈ کر چکا تھا۔ڈبلیو جی این ٹی وی کے مطابق یہ مزدور کینسس سٹی کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امریکن ائیرلائن کے ایک کارگو بوئنگ طیارے میں سامان لوڈ کر رہا تھا۔ جب سامان تقریباً لوڈ ہو چکا تھا تو اسے ایسی نقاہت محسوس ہوئی کہ کارگو ہولڈ میں ہی سو گیا۔ اُدھر طیارہ اُڑان بھرنے کے لئے تیار ہو چکا تھا سو یہ مزدور کارگو لوڈ میں ہی سویا ہوا تھا کہ طیارہ شکاگو ائیرپورٹ کے لئے روانہ ہو گیا۔شکاگو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جب سامان اتارنے کے لئے کارگو ہولڈ کا دروازہ کھولا گیا تو پتا چلا کہ اس کے اندر سامان کے ساتھ ایک انسان بھی موجود تھا۔ ایک گھنٹے کی پرواز کے دوران وہ کارگو ہولڈ میں بند رہا تھا جس کے باعث اُس کی حالت مزید غیر ہو چکی تھی۔

مزدور

مزید : صفحہ آخر