کیا اونٹ اپنے کوہان میں پانی محفوظ رکھتا ہے؟

کیا اونٹ اپنے کوہان میں پانی محفوظ رکھتا ہے؟

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اونٹ 10دن تک پانی پئے بغیر زندہ رہ سکتا ہے اور عام تاثر پایا جاتا ہے کہ یہ اپنی کوہان میں پانی ذخیرہ کر لیتا ہے اور بوقت ضرورت اسے استعمال کرتا رہتا ہے۔ اب سائنسدانوں نے اس تاثر کو غلط ثابت کردیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ڈینی ریبائیوٹی اور نک کیروسو نامی سائنسدانوں نے اپنی مشترکہ کتاب میں بتایا ہے کہ ’’یہ بات درست ہے کہ اونٹ پانی کے بغیر 10سے زیادہ عرصے تک زندہ رہ سکتا ہے تاہم وہ اپنی کوہان میں پانی ذخیرہ نہیں کرتا۔‘‘سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ’’اونٹ کی کوہان میں پانی نہیں بلکہ چربی ذخیرہ ہوتی ہے۔جب اونٹ صحرا کے گرم ماحول میں بغیر پانی کے رہتا ہے تو کوہان سے چربی پگھل کر پورے جسم میں تقسیم ہوتی رہتی ہے۔ اس سے اونٹ کے جسم کا درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ جاتا ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے قدرت نے اونٹ کو ایسی اون اور نتھنے دے رکھے ہیں جو اس کے درجہ حرارت کو بھی کم کرتے ہیں اور پسینہ بھی کم آنے دیتے ہیں۔جس سے اس کے جسم کا پانی زیادہ ضائع نہیں ہوتا۔‘‘ سائنسدانوں کے مطابق اونٹ پانی پیتا بھی بہت تیزی سے ہے۔ وہ محض 3منٹ میں 200لیٹر پانی پی سکتا ہے۔

اونٹ

مزید : صفحہ آخر