پاکستان کو پر امن بنانے کیلئے ملکر اقدامات کئے جائیں،اعجاز عالم

پاکستان کو پر امن بنانے کیلئے ملکر اقدامات کئے جائیں،اعجاز عالم

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم نے نیومنسٹر بلاک آفس میں ریجنل ڈائریکٹر انسانی حقو ق لبنیٰ منصور سے گز شتہ روز ملا قات کی ۔لبنی ٰ منصور نے صوبائی وزیر کو وفاق کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ پاکستان کو پرُ امن بنانے کیلئے ملکر اقدامات کئے جائیں اور تحریک انصاف کی حکومت میں کسی ایک صوبہ کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی بات کی جارہی ہے۔صوبائی وزیر اعجاز عالم نے کہا کہ پنجاب حکومت ایسے تمام اقدامات یقینی بنا رہی ہے ،جس کے باعث گھریلو تشدد،خواتین پر ظلم،بچوں کے حقوق وغیرہ کی حفاظت یقینی ہو سکے اور اس کے لئے تمام صوبوں کو ملکر امن کی فضاء قائم کرنا ہوگی۔صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں امن اور بھائی چارہ کو فروغ دینے کیلئے تمام صوبوں کوملکر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے ہم سب کو مشترکہ طور پر آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی حفاظت صوبائی سطح سے آگے بڑھ کر وفاقی سطح تک پہنچانے کیلئے سب کو اپنا مرکزی کردار ادا کرنا ہوگا ۔

اعجاز عالم

مزید : میٹروپولیٹن 1