پولیو مہم میں بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا،صالحہ سعید

پولیو مہم میں بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا،صالحہ سعید

لاہور(جنرل رپورٹر،اپنے نمائندے سے)ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت پولیو، خسرہ اور ڈینگی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈاکٹر سعیدسی ای او ہیلتھ اتھارٹی ،ڈاکٹر حبیب الرحمان (ڈی سی سی یونیسف)، ڈاکٹر نبیل ثاقب( پی ای او/ڈبلیو ایچ او )، ڈاکٹر تنزیلہ ،ڈاکٹر صدف، ڈاکٹر وسیم علی، ڈاکٹر زاہد ، اے سی سٹی صفدر ورک اور دیگرنے شرکت کی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو مہم 12سے15نومبر تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے پولیو مہم کی کوالٹی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ اے سی حضرات پولیو ٹیموں کی خود نگرانی کریں گے اورپولیو مہم کے سلسلے میں ٹریننگ کے معیار کو بھی بہتر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام ہیلتھ افسران شہر میں ویکسینیشن کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ کے افسران کوتاہی کی صورت میں خود ذمہ دار ہونگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1