ریاست غافل نہیں ،شرپسندوں کوڈھونڈ کر کارروائی کریں گے

ریاست غافل نہیں ،شرپسندوں کوڈھونڈ کر کارروائی کریں گے

وزیر مملکت مراد سعید نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے مظاہروں کی آڑ میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا قومی املاک کو نقصان پہنچایا اور شہریوں کی گاڑیوں کو نذر آتش کیا تھا ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ،ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریاست اپنی ذمے داری کو نبھائے گی ریاست غافل نہیں ہے حکومت کی پہلی ترجیح مظاہروں کو پرامن طریقے سے ختم کروانا تھا تاکہ عوام کو جو مشکلات درپیش تھیں ان سے عوام کو نجات دلوائی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ اب حکومت اپنے تمام تر وسائل کو برؤئے کار لا کر شر پسندوں کو ڈھوند ڈھونڈ کر ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرے گی تاکہ آئندہ کسی بھی شر پسند کو قانون ہاتھ میں لینے کی جرات نہ ہو ۔

مراد سعید

مزید : صفحہ اول