جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون نہیں چلے گا،ڈاکٹر شاہد صدیق

جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون نہیں چلے گا،ڈاکٹر شاہد صدیق

لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ آئین اور قا نو ن کے باغی ہوں یا ملکی معیشت کا تباہ کر نے والے باغی سب مجرم ہیں اور مجرمو ں کو ٹھکا نہ جیل ہے ،ملک میں جس کی لا ٹھی اس کی بھینس کا قا نو ن نہیں چلنے دیا جائے گا ،حکومتی ر ٹ کو چیلنج کرنے والو ں سے سختی سے نمٹنا جا نتے ہیں ،ملکی حا لا ت کو خراب کرنے والے محب و طن نہیں ہیں ۔ ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قائدین کا دامن پاک اور صاف ہے توپھرانہیں نیب سے کس بات کاڈر ہے ۔سابقہ وفاقی وصوبائی وزیروں کی اپنے آقا نوازشریف اورشہبازشریف کے حق میں وضاحت پراعتماد نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی کرپشن کاپیمانہ چھلک رہا ہے ،ان کیلئے قانون کا شکنجہ تیارہوگیا ۔ کر پشن کیخلا ف نیب حکام چاروں صوبوں میں بے رحم آپریشن کریں۔ انہو ں نے کہا کہ ملک د شمن طا قتیں پاکستان کو تر قی کی جانب گامز ن نہیں ہو نے دے رہیں ملک میں افراتفر ی کی صور تحا ل پید ا کر کے حکومت خا تمہ کے خوا ب دیکھنے والے احمقو ں کی جنت میں رہتے ہیں۔

شاہد صدیق

مزید : میٹروپولیٹن 1