دھرنے والوں سے حکومت کا معاہدہ غیر آئینی ،غیر قانونی اقدام

دھرنے والوں سے حکومت کا معاہدہ غیر آئینی ،غیر قانونی اقدام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کو کیا کرنا چاہئے اس کا جواب تو حکومت سے ہی لیں لیکن ہم یہ سمجھتے ہیں کہ دھرنے والوں سے حکومت کامعاہدہ غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے ۔ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس دوران ریاست نے کیا کردار ادا کیا اور حکومت کو کیا کرنا چاہئے تھے اس بات کا جواب تو سارے میڈیا کو حکومت سے لینا چاہئے لیکن ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جس طرح سے حکومت نے ان کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے وہ مکمل طور پر حکومت کا ایک غیر آئینی فعل ہے اس وقت حکومت کے وزراء بھی ایک پیج پر نہیں تھے اور ان کے بیانات بھی آپس میں نہیں مل رہے تھے ۔
قمر زمان کائرہ

مزید :

صفحہ اول -