احتجاج کی آڑ میں کاروباریااملاک کو نقصان پہنچانے کی کسی کواجازت نہیں

احتجاج کی آڑ میں کاروباریااملاک کو نقصان پہنچانے کی کسی کواجازت نہیں

عوامی تحریک کے مرکزی رہنما خرم نواز گنڈا پور نے ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا ریاستی اور اسلامی ذمے داری بھی ہے پر امن احتجاج پر پابندی نہیں ہونی چاہئے ہر شہری اور طبقے کا یہ آئینی حق ہے لیکن اس احتجاج کو اسلامی روایات اور اقدار کے تابع ہونا چاہئے کسی بھی گروہ یا جماعت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ احتجاج کی آڑ میں کسی کے کاروبار یا پھر سرکاری املاک کو نقصان پہنچائے ۔انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج اور پر تشدد احتجاج میں فرق ہونا چاہئے اور یہ حکومت کی بھی ذمے داری ہے کہ وہ پر تشدد احتجاج کو روکے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔

خرم نواز گنڈا پور

مزید : صفحہ اول