چینی صدر کا انٹرنیشنل ایکسپورٹ ایکسپو میں پاکستانی پویلین کا دورہ

چینی صدر کا انٹرنیشنل ایکسپورٹ ایکسپو میں پاکستانی پویلین کا دورہ

شنگھائی (آئی این پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے دیگر ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپورٹ ایکسپو میں پاکستا نی پو یلین دورہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر اور دیگر ممالک کے رہنماؤں کا استقبال کیا۔ پیر کو چین کے شہر شنگھائی میں انٹرنیشنل امپو ر ٹ ایکسپو کے افتتاح کے بعد چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کینیا کے صدر یوریو کنیاٹا، روسی وزیراعظم دمتری میدوف، ویتنام کے وزیراعظم نگین سوان پھوک اور مالٹا کے وزیراعظم جوزف مسکت بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر و زیراعظم عمران خان نے چینی صدر اور ان کے ہمراہ دیگر ممالک کے رہنماؤں کا استقبال کیا۔ واضح رہے شنگھائی میں انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپورٹ ایکسپو میں پاکستان نے مہمان خصوصی کے طور پر پویلین تیار کیا ہے۔

مزید : صفحہ اول