سپریم کورٹ ،آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دائر

سپریم کورٹ ،آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔درخواست حافظ احتشام احمد نے دائر کی ہے جس میں وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بیرونی طاقتیں بالخصوص یورپ آسیہ کو باحفاظت پاکستان سے لے کر جانے کے لیے حکومت پر اثر انداز ہورہی ہیں۔یورپ کی کوشش ہے کہ نظر ثانی اپیل پر فیصلہ آنے سے قبل ہی آسیہ بیرون ملک چلی جائے،نظر ثانی اپیل پر فیصلے سے قبل آسیہ کا بیرون ملک جانا ملکی سالمیت کے لیے خطرہ ہوسکتا ہے،نظر ثانی اپیل سے قبل آسیہ کے بیرون ملک منتقل ہونے سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آسیہ کا نام ای سی ایل میں ڈالتے ہوئے آسیہ کا پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دیا جائے۔
آسیہ بی بی

مزید :

صفحہ اول -