مسلم لیگ(ن) کے دور میں بنائی جانے والی سرچ کمیٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ(ن) کے دور میں بنائی جانے والی سرچ کمیٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور (سٹی رپورٹر) پنجاب حکومت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں بنائی جانے والی سرچ کمیٹیاں ختم کر کے نئی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں بعض صوبائی وزراء سمیت ماہرین تعلیم کو شامل کیا جائے گا۔ نئی بنائی جانے والی کمیٹیاں وائس چانسلروں سے محروم پنجاب کی گیارہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرں کے خالی عہدوں پر تعیناتیاں کر سکیں گی۔ ان کمیٹیوں کے قیام کے بعدیونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تعیناتیوں کا طریقہ کار بھی تبدیل کر دیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1