سول ایوی ایشن اتھارٹی ،بھرتی کی درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں توسیع
لاہور(اپنے نمائندے سے) سول ایوی ایشن اتھارٹی میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا معاملہ، خالی آسامیوں پر درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں 10 نومبر تک توسیع کر دی گئی، واضح رہے اکتوبر میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اشتہارات دئیے گئے تھے، اب دوبارہ بھرتی کا اعلان کر دیا ہے، ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جو لوگ پہلے اپلائی کر چکے ہیں انہیں دوبارہ اپلائی کرنے کی ضرورت نہیں۔