100روزہ پلان اقتدار حاصل کرنے کا ڈرامہ تھا،ملک ظہیر

100روزہ پلان اقتدار حاصل کرنے کا ڈرامہ تھا،ملک ظہیر

فیروزوالہ ( نامہ نگار ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ویوسی فیض پور کے چیئرمین ملک ظہیراحمد نے کہا ہے کہ حکومت کا 100 روزہ پلان اقتدار حاصل کرنے کا ڈرامہ تھا 70 روز میں تحریک انصاف کی حکومت کو عوام کو ریلیف نہیں بلکہ تکلیف سے دوچار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے روپے کی بے قدری بھی مہنگائی کا سبب بن رہی ہے ۔

عمران خان کی منزل اسلام آباد تھی جس کیلئے اس نے بڑے بڑے دعوے اور وعدے تو کرلیے ہیں مگر ان پر عملدرآمد دیوانے کا خواب ہے مسلم لیگ (ن) نے 2013 ء میں جب حکومت سنبھالی تو مسائل ،بحران پوری قوم کا مقدر بنے ہوئے تھے ہر طرف افراتفری تھی مگر میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف نے فہم وفراست کی سیاست کرکے ملک کو بحرانوں اورمسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی اورخوشحالی کے عمل کو گراس روٹ لیول تک منتقل کیاان خیالات کاا ظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی انہوں نے کہاکہ پاک وطن میں انتشار،افراتفری اور مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے اس وقت ملک کی باگ ڈور ایک سیاسی نابالغ کے ہاتھ میں ہے اب ’’اللہ ہی خیر کرے‘‘ انہوں نے کہاکہ قوم کل بھی مسلم لیگ (ن) کیساتھ تھی آج بھی ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی رہے گی ۔

ملک ظہیر

مزید : میٹروپولیٹن 1