افغان مسئلے کا سیاسی حل ، پاک امریکہ اہم مذاکرات آج ہوں گے

افغان مسئلے کا سیاسی حل ، پاک امریکہ اہم مذاکرات آج ہوں گے

اسلام آباد (این این آئی ) امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز آج منگل کو اسلام آباد میں پاکستانی حکام کیسا تھ افغانستان میں امن مذاکر ا ت اور دوطرفہ امورپر بات چیت کریں گی ۔ سر کاری ذرائع نے ’’این این آئی ‘‘کوبتایا وزارت خارجہ میں ہونیوالے مذاکرات میں افغا نستا ن سے متعلق حالیہ سفارتی کوششوں کے بارے میں گفتگو کی جائیگی ۔امریکی نائب وزیر خارجہ نے گزشتہ دو دنوں میں افغان صدر اشرف غنی سمیت دیگر رہنماؤں کیساتھ افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل سے متعلق تفصیلی مذاکرات کئے تھے ۔ایلس ویلز کا دورہ قطر میں طالبان اور ا مر یکی حکام کے درمیان مذاکرات شروع ہونے کے بعد ہورہا ہے ۔طالبان اور امریکی کام کے درمیان گزشتہ تین ماہ میں دو ملاقاتیں ہوئی ہیں جس میں پہلی ملاقات ایلس ویلز کی سربراہی میں امریکی وفد اورطالبان کے درمیان قطر میں جولائی میں ہوئی تھی ۔دوسری ملاقات افغا نستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد اور طالبان کے سیاسی نمائندوں کے درمیان اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوئی جس میں باضابطہ مذاکرات شروع ہونے سے قبل اعتماد سازی کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی ۔یہ چار ماہ میں ایلس ویلز کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے،اس سے پہلے دو جولائی کو اسلام آباد آئی تھیں جس میں انہوں نے قطر میں طالبان کیساتھ ان کی ملاقات سے پہلے مشورے کئے تھے ۔ ایلس ویلز کا دورہ افغانستان اور پاکستان ماسکو میں نو نومبر کو ہونیوالی علاقائی ممالک کے مشاورتی اجلاس سے پہلے ہوا ہے،روسی حکام نے ز لمے خلیل زاد کو بھی اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے تاہم یہ معلوم نہیں امریکہ اس میں شرکت کریگا ۔ یاد رہے یہ اجلاس پہلے ستمبر میں ہو نا تھا تاہم افغان حکومت کی جانب سے شرکت نہ کر نے کے اعلان کے بعد ملتوی کر دیا گیا اس سے پہلے امریکہ نے بھی اجلاس میں نہ جا نے کا فیصلہ کیا تھا تاہم افغان حکام نے اعلان کیا ہے امن کونسل کے اراکین ماسکو کے ہونیوالے مشاورت اجلا س میں شرکت کر ینگے ۔

پاک امریکہ

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور افغانستان کے درمیان مہاجرین کے معاملات پر مذاکرات آج اسلام آباد میں ہونگے ۔ سر کاری اور سفارتی ذرائع نے بتایا مذاکرات میں پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین، افغان شہریت کارڈ رکھنے والے مہاجرین اور غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے مستقبل سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے افغان مہاجرین کے مطابق اسوقت پاکستان میں رجسٹر ڈ ا فغان مہاجرین کی تعداد تقریباً چودہ لاکھ ہے جبکہ افغان شہریت کارڈ رکھنے والے مہاجرین کی تعداد تقریباً 90ہزار ہے جبکہ کئی ہزار غیر رجسٹرڈ ہیں ۔ذرائع نے بتایا افغان وفد کی قیادت وزارت مہاجرین کی نائب وزیر ڈاکٹر علیمہ کرینگی ۔پاکستان نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی پا کستا ن میں قیام کی مدت میں تیس جون 2019اور افغان شہریت کارڈ رکھنے والوں کے قیام میں امسال کے آخرتک توسیع کی ۔

افغان مہاجرین

مزید : کراچی صفحہ اول