امریکی نائب وزیر خارجہ آج ایک روزہ دور ہ پر پاکستان پہنچیں گی

امریکی نائب وزیر خارجہ آج ایک روزہ دور ہ پر پاکستان پہنچیں گی

اسلام آباد (آئی این پی )امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز( آج ) منگل کو ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہی ہیں۔ پیر کوترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز 6 نومبر کو پاکستان کے دورے پر پہنچیں گی۔ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ ایلس ویلز سینئر پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی جو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ملاقات کی ہی کڑی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ اس دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایلس ویلز وزیر خزانہ اسد عمر سے بھی ملاقات کریں گی۔

امریکی نائب وزیر خارجہ

مزید : کراچی صفحہ اول