انتخابات دھاندلی، تحقیقات کیلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

انتخابات دھاندلی، تحقیقات کیلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ...

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اپوزیشن کے مطالبے پر عام انتخابات2018میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا، جس میں کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا ، اس کے بعد کمیٹی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز طے کرے گی اور وہ پھرباقاعدہ اپنا کام شروع کردے گی ۔ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج سہ پہر 3بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ۔ حکومت پہلے ہی وزیر دفاع پرویز خٹک کو پارلیمانی کمیٹی کا چیئرمین نامزد کر چکی ہے ۔ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے وقت حکومت اور اپوزیشن میں طے پایا تھا کمیٹی کا چیئرمین وزیراعظم عمران خان نامزد کریں گے ۔ 32 ر کنی پارلیمانی کمیٹی میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان شامل ہیں اور کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کو برابر نمائندگی حاصل ہے ۔

پارلیمانی کمیٹی

Bac

مزید : کراچی صفحہ اول