عبداللہ گل پر قاتلانہ حملے کے خلاف راولپنڈی پریس کلب کے سامنے ریلی

عبداللہ گل پر قاتلانہ حملے کے خلاف راولپنڈی پریس کلب کے سامنے ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹی رپورٹر) تحریکِ جوانانِ پاکستان کے زیرِ اہتمام عبداللہ گل پر قاتلانہ حملے کے خلاف راولپنڈی پریس کلب کے سامنے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت خان محمد خان صدر شمالی پنجاب نے کی ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خان محمد خان نے کہا کہ ہم عبداللہ گل پر قاتلانہ حملے کی شدید مزمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو فوری گرفتار کر کے انصاف کے کٹیرے میں لایا جائے۔خان محمد خان نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی مزمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت سے پاکستان ایک عظیم جید عالم سے محروم ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ مولانا کے قاتلوں کو حکومت فوری سزا دے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری افتخار نے کہا کہ یہ کیا بات ہے ایک ہی دن ان رہنماوءں کو راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی جو افغانستان میں امن کے داعی ہیں انہوں نے کہا ہماری حکومت سے درخواست ہے کہ عبداللہ گل پر حملہ کرنے والوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔

B