مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی نیب قانون میں ترمیم کیلئے متحرک ،باہمی مشاورت مکمل

مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی نیب قانون میں ترمیم کیلئے متحرک ،باہمی مشاورت مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ( ن) اورپاکستان پیپلزپارٹی قومی احتساب بیورو (نیب )قانون میں ترمیم کیلئے متحرک ہو گئیں ، نیب قانون میں ترمیم کیلئے دونوں جماعتوں نے باہمی مشاورت مکمل ہونے کے بعد اپنی اپنی تجاویز ایک دوسرے کو دیدیں،دونوں جما عتیں پا ر ٹی قیادت سے مشاورت کے بعد نیب قانون میں ترمیم کا مشترکہ مسودہ حکومت کو دیں گی۔ذرائع کے مطابق پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان قومی احتساب بیورو (نیب ) میں ترمیم کیلئے مشاورت کا اہم دورہوا۔مذاکرات میں مسلم لیگ (ن) کے وفد کی قیادت پارٹی صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف جبکہ پیپلز پارٹی کے وفد کی قیادت سید نویدقمر نے کی۔دونوں جماعتوں نے احتساب قانون میں ترامیم کیلئے اپنی اپنی تجاویزپیش کیں،ذرائع کے مطابق سید نوید قمرمسلم لیگ( ن) کیساتھ بات چیت کے حوالے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کرینگے ،دونوں جماعتیں پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد نیب قانون میں ترمیم کا مشترکہ مسودہ حکومت کو دیں گی۔