نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد ہونے کے مقدمے کا چالان پیش نہ ہونے کے باعث مزید مزید کارروائی

نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد ہونے کے مقدمے کا چالان پیش نہ ہونے کے باعث مزید ...

راولپنڈی(سٹی رپورٹر) سپیشل کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے سابق سینیٹر سیف الرحمان کی ٹیکسٹائل ملز سے نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد ہونے کے مقدمے کا چالان پیش نہ ہونے کے باعث مزید مزید کارروائی کیلئے 13نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے کسٹم حکام کو ہدایات دی ہیں کہ آئندہ تاریخ پیشی پر ہر صورت مقدمے کا چالان پیش کیا جائے، کسٹم حکام نے سابق سینیٹر سیف الرحمان کی روات کے کتے علاقے میں واقع ٹیکسٹائل ملزم پر چھاپہ مار کر 20گاڑیاں برآمد کرلیں تھین جن کی کسٹم ڈٖیوٹی ادا نہیں کی گئی تھی اور ملزم مینیجر عرفان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی گئی، گذشتہ روز مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی تو بتایا گیا کہ کیس کا چالان ابھی تک عدالت جمع نہیں کرایا گیا۔

Back to Conv

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر