منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 9ملزمان کو گرفتار

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 9ملزمان کو گرفتار

راولپنڈی (سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 9ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے3480گرام چرس، 229لیٹر کھلی شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی عباس احسن کی خصوصی ہدایات پر تھانہ پیرودہائی پولیس نے تصور سے 1700گرام چرس، سلیمان سے 1120 گرام چرس، تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے مبشر سے 525گرام چرس، تھانہ کوٹلی ستیا ں پولیس نے پرویز سے 135گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے جاوید سے 200لیٹر کھلی شراب ، تھانہ مورگاہ پولیس نے عمران سے 5لیٹر کھلی شراب ، تھانہ روات پولیس نے سفیر سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ سٹی پولیس نے ساجد سے 6لیٹر کھلی شراب اور عامر سے 8لیٹر کھلی شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر