خالد ابراہیم ایک سچے ،کھرے ،بااصول،دیانتدار،محب وطن لیڈر تھے:ایس ایم نعیم

خالد ابراہیم ایک سچے ،کھرے ،بااصول،دیانتدار،محب وطن لیڈر تھے:ایس ایم نعیم

راولپنڈی( سٹی رپورٹر) جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار خالد ابراہیم ایک سچے ،کھرے ،بااصول،دیانتدار،جراتمند اصول پسند،خوددار،انتہائی دیانتدار ،محب وطن لیڈر تھے مرحوم نے ساری زندگی اصولوں پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا مرحوم ایک انصاف پسندی اور عوامی کے حقوق کی بات کرنے والے لیڈر تھے ان کی وفات سے آزد کشمیرکی سیاست کا حقیقی باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا ہے ان کی سیاسی ملی عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار راولپنڈی می مقیم ایس ایم نعیم ،فرح حمید، شیخ ریاض احمد، محمد حمید، شیخ ارشادعمرثاقب علی عمران غلام رسول غلام ربانی، محمد حمید,کاشف نعیم ,محمد ایوب اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مرحوم کے بھائی فاروق ابراہیم اور ان کے بیٹے حسن خالد سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار خالد ابراہیم خان کے انتقال سے آزاد کشمیر ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا ہے ان کی وفات سے آزاد کشمیر کی سیاست کا سنہری باب بند ہو گیا مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے جو مدتوں پورا کرنا مشکل ہو گیا ہے انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر