چینی معائدوں میں چینی سے زیادہ مٹھاس نظر آتی:اظہار بخاری

چینی معائدوں میں چینی سے زیادہ مٹھاس نظر آتی:اظہار بخاری

راولپنڈی(سٹی رپورٹر )چیرمین امن کمیٹی معروف مذہبی سکالرعلامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہاہے کہ چینی معائدوں میں چینی سے زیادہ مٹھاس نظر آتی ہے ۔وزیر اعظم کے دورہ چین سے امریکہ اور انڈیا کو دورے پڑ ھنے شروع ہو گے ہیں ۔پاک چین میں ہونے والے معائدے خوشیوں کی نوید ہیں ،پوری قوم ان معائدوں سے بے انتہاء خوش ہے۔ پاک چین دوستی دیوار چین سے بھی زیادہ مضبوط ہے ۔چین پاکستان کا قابل فخر دوست ہے ۔ جس نے کبھی بھی پاکستان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچایا ۔ پوری قوم پاک چین، تاریخی معائدوں پر حکومت کو مبارک باد پیش کرتی ہے .پاکستان اور چین کے درمیان باہمی محبت ، اخوت ، رواداری اور اشتراک و تعاون میں آجتک کوئی پھوٹ نہ ڈال سکا ۔ ان نازک حالات میں پاک چین معائدے اس بات کی دلیل ہیں، کہ چین پاکستان کے ساتھ اقتصادی و معاشی تعاون کا سلسلہ مزید آگے بڑھانے کا خوائش مند ہے۔ پاکستان معیشت کی راہ پر چل پڑا۔ پاک چین کے درمیان سی پیک معائدہ کو پاکستان کی تاریخ کا عظیم معائدہ قرار دیتے ہوئے اظہار بخاری نے کہا ہے کہ سی پیک معائدہ میں مودی منحوست کا سایہ نہ پڑھنے دیا جائے ۔سی پیک ،ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان کو کافی عرصہ بعد ایک اور خوشی نصیب ہوئی ۔چین پاکستان کا ایساقابل اعتماد پڑوسی ہے ۔ مصیبت کی گھڑی میں چین نے پاکستان کا ساتھ دیا ، اس پر جتنا بھی فخر کیا جائے ،کم ہے ۔پاکستان امریکہ کو خوش کرنے کیلیے جنتی طاقت صرف کر رہا ہے۔ اتنی محنت وہ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ کرے ، تو اس کے بہتر نتائج بر آمد ہو نگیں ۔چین نے اپنی 64 سالہ زندگی میں معاشی و اقتصادی میدان میں جو ترقی حاصل کی ، امریکا اس کے عشر و عشیر تک بھی نہیں پہنچ سکتا ۔ چین اپنی طاقت اقتصادی میدانوں میں ، امریکا اپنی طاقت بے گناہ انسانوں کو مارنے پر استعمال کر رہاہے ۔امریکی امداد میں زھریلی کھٹاس ،چینی امدادمیں چینی سے زیادہ مٹھاس ہے۔ پاک چین دوستی دیوار چین سے بھی زیادہ مضبوط ہے ۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے ، پاکستان اقتصادی و معاشی ترقی کی سڑھی پر چڑھنے کے لیے اپنے پڑوس ممالک کے ساتھ رابطوں میں مزید وسعت اور مضبوطی پیدا کرے .

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر