شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پکڑنے لگا ہے

شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پکڑنے لگا ...

راولپنڈی(سٹی رپورٹر) موسم سرما کے شروع ہوتے ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پکڑنے لگا ہے جس سے شہری شدیدمشکلات کا شکار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق ابھی سردیوں کے موسم کی شروعات ہیں اور راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں کمیٹی چوک، مری روڈ ، سرفراز روڈ، وارث خان کے علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ایک گلی میں گیس کا پریشر ٹھیک ہے تو ساتھ والی گلی میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہے، گذشتہ روز سرفراز روڈ گلی نمبر 64کے مکینوں قاضی فرحان، قاضی عرفان، قاضی مجتبیٰ ، زبیر، فیصل، اسحاق اور دیگر نے بتایا کہ جب سے موسم ٹھنڈا ہونا شروع ہوا ہے ہمارے علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ سلسلہ بڑھتا جا جا رہا ہے گذشتہ چند روز سے صبح اور شام کے اوقات میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہو جا تا ہے جس سے گھریلو امور میں خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے، ناشتہ ، کھا نا پکانے میں مشکل آ رہی ہے، دوسرا ستم یہ ہے کہ ہمارے ساتھ والی گلی میں گیس کا پریشر ٹھیک ہے اور ہماری گلی میں کم ہے جبکہ دوسرے علاقوں میں بھی یہی صورت حال ہے اس طرف سوئی گیس حکام کو توجہ دینا ہو گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر