فوا د چو ہدر ی حقائق کو سمجھنے کی کو شش کر یں ،مشیر اطلاعات سندھ

فوا د چو ہدر ی حقائق کو سمجھنے کی کو شش کر یں ،مشیر اطلاعات سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلا عا ت ،قا نو ن اور اینٹی کر پشن بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نے کہا ہے کہ فو ا د چو ہدر ی ریو نیو کے با ر ے میں کچھ نہیں جا نتے انہیں چا ہئے کہ اعدا د شما ر کا علم سیکھنے کی کو شش کر یں ۔صو با ئی مشیر نے وفا قی وزیر اطلا عا ت کی جا نب سے سندھ کو دس بر س میں 75ہزا ر کرو ڑ دینے کے بیا ن کو مضحکہ خیز قرا ر دیا ہے ۔ ان کے بیا نا ت سے لگتا ہے کہ فوا د چو ہدر ی کو ریو نیو کے معا ملا ت کا علم نہیں ہے ۔انہو ں نے کہا کہ وفا ق نے سندھ کو 75ہزا ر نہیں بلکہ 39ہزا ر کرو ڑ رو پے دئیے ہیں اور یہ رقم دے کر سندھ پر کو ئی احسا ن عظیم نہیں کیا بلکہ یہ سندھ کا جا ئز حق ہے ۔انہو ں نے کہا کہ وفا ق کو سندھ کے 50ارب رو پے سے زا ئد رقم کی ادا ئیگی کر نی ہے ۔برا ہ کر م فو اد چوہدر ی صاحب سندھ کے جا ئز فنڈ کی ادا ئیگی میں اپنا کر دا ر ادا کر یں ۔انہو ں نے مزید کہا کہ فو اد چو ہدری کے ساتھ وفاقی بیوروکریسی نے ہا تھ کر دیا ہے اور مو صو ف سندھ کے حقوق غصب کر نے کے ساتھ طعنہ زنی بھی کر رہے ہیں اور جھو ٹے اور من گھڑت بیا ن دے کر سندھ کے ز خمو ں پر نمک چھڑک رہے ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول