پاکستان پیپلزپارٹی کے زوال کا تاثر درست نہیں، نفیسہ شاہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے زوال کا تاثر درست نہیں، نفیسہ شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے زوال کا تاثر درست نہیں، یہ جماعت تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے۔ ہر جماعت کی تاریخ میں اتارچڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی بھی ایک بار پھر عروج کی طرف لوٹے گی۔ پرانا پاکستان 1971 میں ختم ہو گیا ذوالفقارعلی بھٹو کی قیادت میں نیا پاکستان شروع ہوا۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ پاکستان میں یا خطے کے دیگر ملکوں میں کوئی ایسا ملک نہیں جس نے دو ورلڈ کلاس رہنما پیدا کیے ہوں، جنہوں نے دو آمروں کے خلاف جدوجہد کی ہو اور پھر ان دونوں کو ہی قتل کر دیا گیا ہو۔انہوں نے کہاکہ بے نظیر بھٹو کو موقع ہی نہیں ملا کہ وہ پارٹی کو مضبوط کر سکتیں۔ وہ یا تو جلاوطن رہیں یا پھر انہیں 18، 18 ماہ کی حکومتیں ملیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کچھ لوگ پی ٹی آئی کے پاس گئے ہیں لیکن ابھی ہمارا کارکن موجود ہے۔ خیبرپختونخوا میں ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا۔ جنوبی پنجاب میں اب بھی ہماری حمایت موجود ہے۔