تجاوزات کے خلاف18ویں روز آپریشن کی نگرانی کا سلسلہ جاری

تجاوزات کے خلاف18ویں روز آپریشن کی نگرانی کا سلسلہ جاری

اٹک(نمائندہ پاکستان )اسسٹنٹ کمشنر اٹک محمد عاطف خان نے تجاوزات کے خلاف18ویں روز آپریشن کی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دوبارہ شروع کر دیا ہے ، مینا بازار سے تجاوزات کو ہٹوایا گیا،انہوں نے سول بازار، صدیقی روڈ، مدنی چوک چوک فوارہ اور دیگر بازاروں کا دورہ کیا ہے ، اسسٹنٹ کمشنر اٹک محمد عاطف خان نے ایک مرتبہ پھر عوام سے اپیل کی کہ حکومتی رٹ کو ہر حال میں بحال رکھا جائے گا. ہیوی مشینری اٹک پہنچنے والی ہے جس کے بعد میڈیا کو ہمراہ لے کر بڑی بڑی ناجائز تجاوزات کے زمرے میں آنے والی عمارات کو گرایا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کے لیے جو اقدامات کیے ہیں عوام ان کی روشنی میں حکومت سے مکمل تعاون کریں. ناجائز تجاوزات کو فوری طور پر از خود ہٹا لیا جائے بصورتِ دیگر قانون کے حرکت میں آنے پر ہونے والے نقصانات کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے، اسسٹنٹ کمشنر اٹک. محمد عاطف خان کا کہنا تھا کہ. آپریشن میں کسی بھی با اثر شخصیت کا دباؤ قبول نہیں کروں گا. آپریشن بلا تفریق مکمل کیا جائے گا. اس آپریشن کا مقصد کسی کو بے روزگار کرنا نہیں ہے. قانون کی رٹ بحال کر کے بے روزگار ہو جانے والوں کو متبادل جگہ فراہم کی جائے گی تا کہ وہ اپنے بچوں کی روزی کا بندو بست کر سکیں،دکان داروں کا کہنا تھا کہ انہیں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن پر کوئی اعتراض نہیں ہیں، ان کے تحفظات صرف اتنے ہیں کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کی آڑ میں ان سے حصولِ روزگار کے مواقع نہ چھینے جائیں اور انہیں متبادل ذرائع سے بہتر ماحول میں اپنے بچوں کے لیے رزقِ حلال کمانے کا موقع فراہم کیا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر