چیف جسٹس طبیعت بہتر ہونے پر ہسپتال سے گھر منتقل

چیف جسٹس طبیعت بہتر ہونے پر ہسپتال سے گھر منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آئی این پی ) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میری طبیعت بہترہے لہٰذامنگل سے کیسز کی سماعت کروں گا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار انجوپلاسٹی کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے، گھرروانگی کے موقع پر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے بتایا کہ ان صحت ٹھیک ہے اور منگل سے کام شروع کریں گے۔قبل ازیں گزشتہ روز صبح راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی چیف جسٹس کا چیک اپ کیا گیا، جس کے بعد ماہر امراض دل اظہر کیانی نے انہیں گھر جانے کی اجازت دیتے ہوئے آرام کا مشورہ دیا ۔ڈاکٹرز کی جانب سے آرام کا مشورہ دئیے جانے کے بعد گزشتہ روز سپریم کورٹ کے بینچ ون میں زیرِ سماعت اہم مقدمات کو ڈی لسٹ کردیا گیا۔بینچ نمبر ایک میں عدالت عظمی نے جعلی بینک اکاؤنٹس، زلفی بخاری نااہلیت کیس اور پائلٹس وکیبن کرو کی ڈگریوں سمیت اہم کیسز کی سماعت کرنی تھی۔
چیف جسٹس/ گھر منتقل