کے الیکٹرک نے پاکستان Digi ایوارڈز 2018 جیت لیا

کے الیکٹرک نے پاکستان Digi ایوارڈز 2018 جیت لیا

کراچی(پ ر) کے الیکٹر ک نے اپنی کامیابیوں کے تسلسل کوجاری رکھتے ہوئے پاکستان Digi ایوارڈز 2018 میں مسلسل دوسری مرتبہ ’بیسٹ ڈیجیٹل میڈیا ٹیم‘ ایوارڈ جیت لیا ہے۔ ایوارڈزکی تقریب کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں ڈیجیٹل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ ٰدرجہ کے پروفیشنلز نے شرکت کی۔پاکستان Digi ایوارڈزکسٹمرز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکے ذریعے زیادہ سے زیادہ سہولت پہنچانے اور جدید ترین ڈیجیٹل سولوشنز کے ذریعے بہترین تجربہ فراہم کرنے کیلئے کے الیکٹرک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔اس وقت پاور یوٹیلیٹی کے فیس بک اور ٹوئٹر پر بالترتیب 340,000 اور 80,000 سے زائد فالوورز ہیں۔کے الیکٹرک کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشنز، سعدیہ دادا کے مطابق،’’ادارہ صارفین پر توجہ مرکوز رکھنے والی ٹیکنالوجیز اور سولوشنزپر عمل درآمد کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہتا ہے تاکہ ہمارے کسٹمرز کو مزید فائدہ حاصل ہو۔ یہ ایوارڈ صارفین کو سہولت فراہم کرنے اورکے الیکٹرک کے سوشل میڈیا اورانگیجمنٹ کے معیار کو بھی ظاہر کرتی ہے۔‘‘آن لائن میڈیا کی افادیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے کے الیکٹرک نے چھ سال قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا آغاز کیاتھا۔کے الیکٹرک کے سوشل کیئر ماڈل کے پیچھے ایک ایسی ٹیم کام کررہی ہے جو آن لائن استفسارات کے معاملات کو چلانے اور فوری جواب کویقینی بنانے کی غرض سے دن رات کام کرنے کے لیے وقف ہے ۔یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز عام تعطیلات میں بھی فعال رہتے ہیں۔کے الیکٹرک نے اپنے آغاز سے ہی فوری جواب دینے کی شرح کوکامیابی سے برقرار رکھا ہے اور فیس بک کی جانب سے اسے ’very responsive‘کے طور پر ٹیگ کیا گیا ہے۔کے الیکٹرک پاکستان کا پہلا ادارہ ہے جس نے 2015میں اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کوSAP کے ساتھ ضم کیا تھا۔اس طرح ادارے کے پاس کسٹمر کیئر ٹچ پوائنٹس کی ایک وسیع رینج موجود ہے۔

Bac

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر