آمدن سے زائد اثاثوں کاکیس،حمزہ اور سلمان شہباز 9نومبر کو نیب طلب

آمدن سے زائد اثاثوں کاکیس،حمزہ اور سلمان شہباز 9نومبر کو نیب طلب

لاہور(جنرل رپورٹر) نیب نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں9نومبر کو پھر طلب کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق نیب نے شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کی انکوائری شروع کر رکھی ہے جبکہ شہباز شریف کے دونوں بیٹوں کو ان کا بینیفشری ہونے کی حیثیت سے طلب کیا ہے۔ شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز پہلے بھی نیب لاہور میں پیش ہو کر اپنا بیان قلمبند کروا چکے ہیں تاہم حمزہ شہباز گزشتہ ہفتے سکیورٹی خدشات کی بناء پر نیب میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

حمزہ ، سلمان/ طلب

مزید : کراچی صفحہ اول