گجراتی کمیونٹی کو حکومت میں نمائندگی دی جائے،آصف خان

گجراتی کمیونٹی کو حکومت میں نمائندگی دی جائے،آصف خان

کراچی (پ ر ) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع جنوبی کے رہنمامحمد آصف خان جوجی،محمدعاطف میمن نورانی، محمدعلی گھانچی، شاہد خان ودیگرنے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری اور دیگر اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیاہے کہ میمن گجراتی کمیونٹی کو بھی سندھ حکومت میں نمائندگی دی جائے،اس سلسلے میں سینئر رہنماعبدالرزاق اگر کو وزیراعلیٰ سندھ کامشیر مقررکیاجائے تاکہ میمن گجراتی کمیونٹی کے احساس محرومی کو دورکیاجاسکے اور میمن گجراتی کمیونٹی کے لوگوں کے مسائل کو حل کیاجاسکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر