معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں : ضیاء اللہ بنگش

معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں : ضیاء اللہ بنگش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ضیاا اللہ بنگش نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت معیاری نظام تعلیم یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اس حوالے سے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا ئیگا۔انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم کی بہتری کے حوالے سے پو رے صوبہ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے نیز محکمہ تعلیم میں اصلاحاتی عمل جاری ہے اور اس حوالے سے میرٹ پر سحتی سے عمل درآمد جاری ہے۔پشاور میں محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے بات چیت کر تے ہوئے مشیرتعلیم نے کہا ہے کہ تعلیمی نظام میں کافی حد تک بہتری آئی ہے جسکا واحد ثبوت سرکاری سکولوں میں بچوں کے داخلوں میں اضافہ ہے۔ ضیاء اللہ بنگش نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کو ڈیجیٹل لائزڈ کیا جارہا ہے۔ جس سے سکولوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئیگی۔ انہوں نے ڈسٹرک ایجوکیشن افسران کو تاکید کی کہ تمام اضلاع کے اساتذہ کا سروس ریکارڈ محکمہ کے ڈائریکٹریٹ کو فراہم کیاجائے تاکہ مستقبل میں اُن کے تبادلوں سمیت تمام امور کو خوش اسلوبی کیساتھ حل کیا جاسکے۔ مشیر ابتدائی و ثانوی تعلیم نے کہا کہ تمام ضلعی ایجوکیشن افسران کو Whatapps گروپ کے ذریعے منسلک کیا جائیگا تاکہ محکمہ تعلیم کے مالی امور بھی اخسن طریقے سے نمٹائے جا سکیں ۔