عاطف مشال پاکستان میں نئے افغان سفیر تعینات

عاطف مشال پاکستان میں نئے افغان سفیر تعینات

اسلام آباد(آئی این پی ) افغان حکومت نے عاطف مشال کو ڈاکٹرعمر ذخیلوال کی جگہ پاکستان میں اپنا سفیر تعینات کردیا، پاکستان کی جانب سے رسمی منظوری کے بعد ان کی تقرری کا اعلان کردیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر ذخیلوال کے مستعفی ہونے کے بعد عاطف مشال کو پاکستان میں افغان سفیر تعینات کردیا گیا ہے، اس حوالے سے باضابطہ طورپر پاکستان حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے، پاکستان کی جانب سے رسمی منظوری کے بعد ان کی تقرری کا اعلان کردیا جائے گا۔اس سے قبل عاطف مشال نے افغان کرکٹ بورڈ کے چیرمین کے فرائض انجام دیے تھے اور ستمبر میں انہوں نے کرکٹ بورڈ کی سربراہی سے استعفی دے دیا تھا۔

عاطف مشال

مزید : کراچی صفحہ اول