حکومت املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو نادرا سسٹم کے ذریعے گرفتار کرے، اشرف جلالی

حکومت املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو نادرا سسٹم کے ذریعے گرفتار کرے، اشرف ...

لاہور(پ ر)تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ و تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی فاروقی کے سالانہ عرس مقدس کے موقع پر کہا حضرت مجدد الف ثانی دو قومی نظریہ کے بانی تھے مملکت خداداد پاکستان آپ کی نظریاتی جد جہد کا نتیجہ ہے۔حضرت مجدد الف ثانی کے تجدیدی کارناموں سے برصغیر پاک و ہند میں اسلام کو بہت تقویت حاصل ہوئی ۔انہوں نے کہا حکومت سرکاری یا پبلک املاک کو نقصان پہنچانے والے شر پسند عناصر کو بذریعہ نادرا چھان بین کر کے گرفتار کرے ۔بلا جواز اندھا دھند گرفتاریوں سے ملک میں انتشار پھیل سکتا ہے حکومت کی طرف سے بدترین کریک ڈداؤن کا شدید رد عمل ہو سکتا ہے ۔چاردچاردواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔

پولیس دروازے توڑے کر پردہ نشین خواتین کو دھکے دے کر ان کی حرمت پامال کر رہی ہے ۔علماء کرام کی توہین کی جا رہی ہے۔ کریک ڈاؤن کے دوران لوگوں کا مالی نقصان بھی کیا جا رہا ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4