نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام کلام اقبال ترنم کے ساتھ سنانے کے مقابے

نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام کلام اقبال ترنم کے ساتھ سنانے کے مقابے

لاہور (پ ر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان،لاہور میں جاری تقریبات یوم اقبالؒ کے سلسلے میں سکولوں اور مدرسوں کے طلبا و طالبات کے مابین کلام اقبالؒ ترنم کے ساتھ سنانے کا انعامی مقابلہ منعقد ہوا۔ مقابلہ کے منصف کے فرائض معروف نعت خواں الحاج حافظ مرغوب احمد ہمدانی نے انجام دیے۔ نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن کی طالبات میں ہونیوالے مقابلہ میں سیدہ ہادیہ ہاشمی نے اول‘ آمنہ اکرم نے دوئم اور عطیۃ الوکیل نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ الوینہ علی خان، عینہ علی خان اور عیشہ سرفراز کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

ہائی سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میں لائبہ بشیر نے اول‘ نیہا بیگ نے دوئم ‘ فرزین فرخ نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ فضہ فاطمہ‘ مومنہ فواد‘سدرہ اسلم اور سکینہ اقبال کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلے میں نور محمد نے اول‘ انس حفیظ نے دوئم اور سید نقی نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4