لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی میں منشیات کے خلاف یوتھ ٹریننگ ورکشاپ

لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی میں منشیات کے خلاف یوتھ ٹریننگ ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر ) لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب اور یاکفین کے زیراہتمام پی ایچ ای سی اور کولمبو پلان کے تعاون سے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سٹوڈنٹس کی منشیات کے خلاف ایک روزہ یوتھ ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں مہمان مقرر کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین، سٹوڈنٹس آفیرز کی انچارج بشرہ ندیم اور سیکالوجیسٹ صاعمہ شہزاد نے خصوصی لیکچر دےئے۔ سید ذوالفقار حسین نے اپنے لیکچر میں کہا کہ خواتین یوتھ کو نشہ اور سگریٹ کے خلاف اپنے اپنے تعلیمی اداروں اور اردگرد کے ماحول میں بھرپور مہم چلاکر مستقبل کے معماروں کو نشہ کے ہاتھوں محفوظ بنانا ہم سب کا فرض ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں منشیات کے خلاف نئی پالیسی بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

جس سے سپلائی اور ڈیمانڈ ریڈکشن پر بہتر طریقے سے کام کرنے میں بین الاقوامی مہارتوں اور تجربوں سے صوبے میں نشہ کو کم کرنے کی پیش قدمی میں اضافہ ہو گا۔ نوجوان طالب علموں کے ساتھ ساتھ خواتین سٹوڈنٹس میں سکون آور ادویات کا استعمال بٹرہ رہا ہے جس سے طلبہ میں کام کرنے اور پٹرھنے کی صلاحتیوں میں نمایا ں کمی واقع ہو تی ہے ۔ انہوں نے مذید کہا کہ والدین کے بعد اساتذہ کا کردار طلبہ کے سامنے ایک اچھی مثال سے کم نہ ہو ۔ سٹوڈنٹس آفیرز کی انچارج بشرہ ندیم اور سیکالوجیسٹ صاعمہ شہزاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ پروینشن کے مختلف پروگراموں کے ذریعے منشیات کے خلاف نئی نسل کو بچا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ کلاس روم اور تعلیمی ادارے کے ماحول میں بہتری لانے میں اپنا کردار ادا کریں اور پروینشن کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر منشیات کے خلاف ہونے والے تمام اور آنے والے نقصانات کے بارے میں بچوں کو آگاہ کریں آخر میں شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گیے۔