گرلز ہائی سکول‘ سوڈیوال کوارٹرز کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

گرلز ہائی سکول‘ سوڈیوال کوارٹرز کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

لاہور(پ ر)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ سوڈیوال کواٹرز‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور دارِ ارقم سکول‘ نشیمن اقبال‘ بنک رائے ونڈ روڈ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ شادباغ‘لاہور اورحمایت اسلام خواتین پوسٹ گریجوایٹ کالج‘ گارڈن ٹاؤن‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد451تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4