فراڈ کیس،آصف ملک کی درخواست ضمانت پر ڈی جی نیب کو نوٹس

فراڈ کیس،آصف ملک کی درخواست ضمانت پر ڈی جی نیب کو نوٹس

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے سٹی فراڈ کیس میں احد خان چیمہ کے شریک ملزم آصف ملک کی ضمانت کی درخواست پرڈی جی نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 نومبر تک جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،یہ درخواست ایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ پارٹنر آصف ملک کی جانب سے دائر کی گئی جس میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایل ڈی اے سٹی میں قانون کے مطابق ڈویلپمنٹ کا کام کروایا، عدنان شجاع بٹ ایڈووکیٹ نے دعویٰ کیا کہ نیب نے اصل ملزمان کو چھوڑ کر درخواست گزار کو گرفتار کر لیاہے، آصف ملک کے وکیل نے استدعا کی کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے ، عدالت نے درخواست پر ڈی جی نیب لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیاہے۔

فراڈ کیس

مزید : صفحہ آخر