امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئیں

امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئیں
امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ایلس ویلز اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسد عمر سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔ امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے جس میں خطے کی صورتحال،افغان مفاہمتی عمل پرتبادلہ خیال کیاجائےگااس کے علاوہ پاک امریکاتعلقات پربھی بات چیت متوقع ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے گزشتہ روز ایلس ویلز کے دورہ پاکستان کے بارے اطلاع دی تھی، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایلس ویلز اپنے دورے کے دوران اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی جو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ملاقات کی ہی کڑی ہے۔ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ایلس ویلز کے اس دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مزید پائیدار اور مستحکم بنانا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد