مولانا سمیع الحق کی شہادت، سابق وزیراعظم نوازشریف کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد متوقع
نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی شہادت پر دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں تعزیت کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے ،سابق وزیراعظم نوازشریف کی بھی اکوڑہ خٹک آمد متوقع ہے ،قائد ن لیگ نوازشریف،مولانا حامد الحق سے ان کے والد کی شہادت پر تعزیت کریں گے ۔
واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی میں واقع ان کی رہائشگاہ میں شہید کر دیا گیا تھا، پولیس تاحال ان کے ملزموں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔