مولانا سمیع الحق کا قتل دہشتگردی نہیں بلکہ ۔ ۔ ۔ پنجاب کے وزیراطلاعات کے اعلان نے نیا ہنگامہ برپا کردیا، ہرکوئی دانتوں میں انگلیاں دبائے رہ گیا

مولانا سمیع الحق کا قتل دہشتگردی نہیں بلکہ ۔ ۔ ۔ پنجاب کے وزیراطلاعات کے ...
مولانا سمیع الحق کا قتل دہشتگردی نہیں بلکہ ۔ ۔ ۔ پنجاب کے وزیراطلاعات کے اعلان نے نیا ہنگامہ برپا کردیا، ہرکوئی دانتوں میں انگلیاں دبائے رہ گیا

  

لاہور (ویب دیسک) پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق اور مریدکے میں ایس ایچ او تھانہ رنگ محل زاہد محمودکا قتل دہشت گردی کی واردات نہیں۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ مولانا سمیع الحق اور ایس ایچ او تھانہ رنگ محل زاہد محمودکو ذاتی دشمنی کی وجہ سے قتل کیا گیا۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو جمعہ 2نومبر کی شام ان کی رہائش گاہ پر نامعلوم ملزم یا ملزمان نے چاقو کے وار کر کے شہید کر دیا تھا۔

ایس ایچ او تھانہ رنگ روڈ زاہد محمود کو گزشتہ روز مریدکے میں وقاع گھر سے لاہورجاتے ہوئے نامعلوم کار سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا تھا جو اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گئے تھے۔ایس ایچ او رنگ روڈ کے ساتھ گاڑی میں ان کا ڈرائیور اور باڈی گارڈ بھی موجود تھے یہ دونوں بھی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور