سپارکو سے کہا گیا سیاسی فسادیوں کو خلا میں چھوڑ دیا جائے،سنا ہے سپارکو نے 5 سال کا ڈیٹا بھی مانگ لیا ہے،خورشید شاہ

سپارکو سے کہا گیا سیاسی فسادیوں کو خلا میں چھوڑ دیا جائے،سنا ہے سپارکو نے 5 ...
سپارکو سے کہا گیا سیاسی فسادیوں کو خلا میں چھوڑ دیا جائے،سنا ہے سپارکو نے 5 سال کا ڈیٹا بھی مانگ لیا ہے،خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سپارکو سے کہا گیا کہ سیاسی فسادیوں کو خلا میں چھوڑ دیا جائے،سنا ہے سپارکو نے 5 سال کا ڈیٹا بھی مانگ لیا ہے، ایسا ہوا تو یہ پورا ایوان خالی ہو جائے گا،میرا مطالبہ ہے سپارکوصرف 3 ماہ کا ڈیٹا مانگے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم امن پسندہیں،فسادی نہیں،بینظیر ایئرپورٹ کانام تبدیل کردیاگیا،
کچھ دوستوں کے اعتراض پرنام اسلام آباد ایئرپورٹ رکھ دیاگیا۔جب تک جمہوریت چلتی رہے گی ،بینظیرکانام زندہ رہے گا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ جمہوریت کےلے کوششیں کرتے رہیں گے،جب تک جمہوریت رہے گی بھٹوخاندان کانام رہے گا،محترمہ بینظیربھٹو جمہوریت کیلئے رول ماڈل تھیں۔پہلے ہم کہتے تھے قائداعظم کاپاکستان ،اب کہا جاتا ہے نیاپاکستان۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ 5 سال میں فساد کرنے والوں کی اکثریت یہاں بیٹھی ہے،اسپیکر نے آج چیمبرمیں بلایا تھا،اپوزیشن ارکان پہنچ گئے
حکومتی رکن اسپیکر کے بلانے پر بھی نہیں آیا۔