عدلیہ مخالف انٹرویو کیس ،فیصل رضاعابدی کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست خارج

عدلیہ مخالف انٹرویو کیس ،فیصل رضاعابدی کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست ...
عدلیہ مخالف انٹرویو کیس ،فیصل رضاعابدی کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست خارج

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے عدلیہ مخالف انٹرویو کیس میں فیصل رضا عابدی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست خارج کردی،عدالت نے ملزمان کیخلاف چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں عدلیہ مخالف انٹرویو کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے فیصل رضاعابدی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست خارج کردی،انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کیخلاف چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا اور کیس کی سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے سابق سینٹر فیصل رضا عابدی عدلیہ مخالف انٹرویو کیس میں اسلام آباد پولیس کی حراست میں ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد