یہ شخص 17 سال کے بعد بھارتی قید سے آزاد ہو کر پاکستان پہنچ گیا لیکن اس نے جیل میں کیا کیا کارنامے سرانجام دیئے؟ سن کر آپ بھی اس کی ہمت کو داد دیں گے

یہ شخص 17 سال کے بعد بھارتی قید سے آزاد ہو کر پاکستان پہنچ گیا لیکن اس نے جیل ...
یہ شخص 17 سال کے بعد بھارتی قید سے آزاد ہو کر پاکستان پہنچ گیا لیکن اس نے جیل میں کیا کیا کارنامے سرانجام دیئے؟ سن کر آپ بھی اس کی ہمت کو داد دیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی جیل میں 17 سال قید کاٹنے والا پاکستانی شخص جلال الدین وطن واپس پہنچ گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکام نے جلال الدین کو واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے حوالے کیا جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ جلال الدین کو اس کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔جلال الدین کا تعلق سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے علاقے غریب آباد میرپور سے ہے جہاں سے وہ 17 سال قبل بھارت کے علاقے اترپردیش میں داخل ہوا تھا جس کے بعد اسے بنارس جیل میں قید رکھا گیا۔

جلال الدین نے بھارتی قید کے دوران انٹرمیڈیٹ، بی اے اور ایم اے کے امتحانات پاس کیے، الیکٹریشن کا کورس کیا اور کرکٹ میچز کے دوران امپائر کے فرائض بھی انجام دیتا رہا۔جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق جلال الدین نے اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی سے ایم اے کیا تھا۔

مزید : قومی