قومی اسمبلی میں مولانا سمیع الحق کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں مولانا سمیع الحق کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
قومی اسمبلی میں مولانا سمیع الحق کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں مولانا سمیع الحق کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی ،قرارداد وزیرمملکت علی محمد خان نے پیش کی ،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان مولانا سمیع الحق کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرتاہے۔
اجلاس کی کارروائی کے دوران سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ کل ایوان میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جو نیک شگون نہیں،آج چیمبر میں دونوں ارکان کی صلح کروا دی ہے، ایوان کو قواعد کے مطابق چلایا جائے گا۔
پیپلز پارٹی کے رکن نوید قمر نے کہا کہ کل کے واقعہ سے سب کی سبکی ہوئی،پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ آئندہ حکومتی نشستوں سے ایسے رویے کا اظہار نہیں ہوگا،پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی ارکان نے گزشتہ روز لڑائی پرمعافی مانگ لی ۔
رکن قومی اسمبلی رفیع اللہ نے کہا کہ خاتون رکن کا تقدس پامال کیا گیا تو غصہ آیا،بچے بھی پوچھ رہے تھے کہ کیا ہوا،مجھے شرمندگی ہوئی۔
عبدالمجید نیازی نے کہا کہ آپ ریکارڈ منگوا لیں،میں نے پہلے گالی نہیں دی۔