دھرنے اور جلاﺅ گھیراو کے دوران موٹر وے پر پھنسے سکھ یاتریوں کو پاک فوج کے جوانوں نے کس طرح نکالا ؟ ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

دھرنے اور جلاﺅ گھیراو کے دوران موٹر وے پر پھنسے سکھ یاتریوں کو پاک فوج کے ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کو توہین مذہب کے کیس میں بری کر دیا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں تحری لبیک سمیت دیگر مذہبی جماعتوں نے احتجاج اور دھرنے دیئے تاہم حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے پر معاملات معمول پر آ گئے ہیں ۔

دھرنوں اور احتجاج کے دوران کچھ افراد نے سڑکوں پر گاڑیاں جلائیں تو کچھ نے دکانیں توڑ دیں جس کے باعث کئی افراد کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا تاہم اب حکومت نے ان عناصر کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور پندرہ سو سے زائد افراد کو حراست میں لے لیاہے ۔

دھرنوں اور احتجاج کے دوران پاکستان آئے سکھ یاتری موٹر وے پر احتجاج میں پھنس گئے اور اس حوالے سے جیسے ہی پاکستانی حکام کو اطلاعات موصول ہوئیں تو ہنگامی بنیادوں پر پاک فوج نے خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان سکھ یاتریوں کو باحفاظت وہاں سے نکالا جس پر پوری دنیا پاک فوج کو داد دے رہی ہے ۔

پاک فوج کی جانب سے سکھ یاتریوں کو ریسکیو کیے جانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور ہر طرف دھوم مچ گئی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ پاک فوج کی جانب سے 67 برطانوی سکھ یاتریوں کو لینے کیلئے خصوصی ہیلی کاپٹر موٹر وے پر اتار اگیا ۔ پاک فوج کے جوانوں نے تیزی کے ساتھ سکھ یاتریوں کو ہیلی کاپٹر میں بٹھایا اور موقع سے لے گئے ۔سکھ یاتری اب تک باحفاظت اپنے ملک میں پہنچ چکے ہیں ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : قومی